کھلاڑیوں کو نالج اور مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے: ٹرینر اسد رضوی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے پہلے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینے والے اسد رضوی نے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو نالج اور مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد رضوی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں ایبٹ آباد کی کاکول اکیڈمی میں جانے سے پہلے ان کے ساتھ تھے اور کئی دن اکٹھے گزارے جس یہ پتہ چلا کہ کھلاڑیوں میں لیول آف نالج کی کمی تھی۔ اس سیشن کے دوران انہیں دباﺅ کو جھیلنا اور کھیل کے دوران جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کو سمجھتے ہوئے ان پر قابو پانے سے متعلق بتایا اور کھلاڑیوں نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بہت تیزی سے سیکھا۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی خواہ جتنی مرضی شہرت حاصل کر لے وہ میدان میں اترتے وقت دباﺅ میں ہوتا ہے اور کھلاڑیوں کو یہی بتایا کہ وہ اس دباﺅ کو کس طرح سنبھال سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھلاڑی جب میدان میں کھیلتے ہیں تو ان کے جسم میں گیلک ایسڈ کی مقدار بڑھتی ہے۔ کھلاڑی میدان میں جن ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں ان میں شوگر ہوتی ہے جو گیلک ایسڈ میں مزید اضافے کا باعث بنتی ہے اور اس طرح کارکردگی پر اثر پڑتا ہے۔ کھلاڑیوں کو ایسی ہی تمام باتوں کے بارے میں بتایا گیا جن پر عمل کر کے وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
اسد رضوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والے سیشنز میں یہ واضح نظر آیا کہ انہیں ان تمام باتوں میں بہت دلچسپی ہے اور انہوں نے یہ سب بہت تیزی کے ساتھ سیکھا۔