ًٓتنزلی کے شکار پولیس افسران کو محکمہ ترقیاں دینے کافیصلہ
فیصل آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ پولیس نے آﺅٹ آف پروموشن سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر تنزلی کے شکار پولیس افسروں کو محکمانہ ترقی دینے کافیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے پروموشن بورڈ کے ذریعے آئی پی اوز کو ترقی دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ پہلے مرحلے میں کانسٹیبل سے سب انسپکٹرز تک کے اہلکار اور افسران کی ترقی دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں انسپکٹرز سے اوپر کے رینک والے افسران کا معاملہ دیکھا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے محکمانہ پروموشن بورڈ کے اجلاس سے قبل اے سی آرز مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔