دھرنوں کے باعث توانائی منصوبوں میں تاخیر ہوئی:شہبازشریف

دھرنوں کے باعث توانائی منصوبوں میں تاخیر ہوئی:شہبازشریف
دھرنوں کے باعث توانائی منصوبوں میں تاخیر ہوئی:شہبازشریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ توانائی کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے،بجلی کے جاری منصوبوں سے آئندہ سال کے آغاز میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں،آئندہ سال کے آغاز سے ہی بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا 1320میگا واٹ کے کول پاور پلانٹ عموماً4سے5 سال میں مکمل ہوتے ہیں،1320 میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر لیا جائیگا۔انہوں نے کہا ترقی کے مخالف عناصر کے دھرنوں کے باعث توانائی منصوبوں میں تاخیر ہوئی۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...