اولڈ ٹاون سرینگر میں بھارتی فوج نے ذہنی معزور شخص کو شہید کر دیا

اولڈ ٹاون سرینگر میں بھارتی فوج نے ذہنی معزور شخص کو شہید کر دیا
اولڈ ٹاون سرینگر میں بھارتی فوج نے ذہنی معزور شخص کو شہید کر دیا

  

سری نگر(کے پی آئی)اولڈ ٹاون سرینگر کے ایک ذھنی معزور شخص کی لاش پائی گئی ہے،اہل خانہ نے کہا ہے کہ اسے بھارتی فورسز نے شہید کیا ہے ۔فیاض احمد صوفی ولد علی محمد ساکن نائد یار رعنا واری کو آخری مرتبہ 9جولائی کو دیکھا گیا تھا۔عین شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فورسز اہلکاروں کو زندہ شاہ مسجد کے نزدیک فیاض احمد کے پیچھے بھاگتے ہوئے دیکھا۔ اس وقت پولیس اور فورسز اہلکار مظاہرین کو بھگا رہے تھے۔اسی دوران فیاض ، جو سگریٹ پی رہا تھا، کے پیچھے بھی فورسز اہلکار بھاگے۔فیاض دماغی طور ٹھیک نہیں تھا۔اسکے بھائی الطاف احمد صوفی نے بتایا کہ انہوں نے فیاض کی گمشدگی کی رپورٹ رعناواری پولیس تھانے میں درج کرائی تھی۔16جولائی کو انہیں فون کال موصول ہوئی کہ پولیس کو کنگن سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ الطاف کے مطابق وہ کنگن چلے گئے جہاں سب ضلع اسپتال میں موجود کسی ایک ڈاکٹر نے بھی یہ نہیں کہا کہ لاش کیسے انکے تک پہنچائی گئی۔کچھ نے کہا کہ مقامی لوگوں نے لاش کو لایا۔ اس بارے میں مکمل کنفیوژن ہے۔الطاف نے کہا کہ جب انہوں نے فیاض کی لاش دیکھی تو اسکے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔جسم پر کئی جگہ زخموں کے نشانات تھے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے فیاض کی موت ڈوب جانے کا نتیجہ قرار دی ہے۔فیاض نے کہا وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فیاض کی موت کی تحقیقات کرے۔انہوں نے کہا کہ اسکے بیٹے کی موت فورسز کے ہاتھوں ہوئی ہے۔اہل خانہ نے کہا کہ فورسز نے انہیں فیاض کو رات کے دوران ہی اسے دفن کرنے کے لئے کہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیاض کی موت نالے میں ڈوب جانے کی وجہ سے ہوئی ہے اور اہل خانہ کا الزام سراسر بے بنیاد ہے۔

مزید : بین الاقوامی