پریانکا چوپڑا نے اپنی 34 سالگرہ منائی

پریانکا چوپڑا نے اپنی 34 سالگرہ منائی
پریانکا چوپڑا نے اپنی 34 سالگرہ منائی

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ پریانکا چوپڑا نے اپنی 34 سالگرہ منائی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا 18جولائی 1982ءکو جام شیدپور ریاست جھار کھنڈ میں پیدا ہوئیں‘ انہوں نے 2000ءمیں مس ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کیا ‘ انہوں نے 2003ءمیں بالی وڈ میں قدم رکھا اور فلم ”ہیرو“ سے اپنی فلمی سفر کا آغاز کیا اور ان مشہور فلموں میں انداز‘ مجھ سے شادی کرو گی‘ کرش‘ ڈان ‘ سات خون معاف‘ میری کوم اور دل دھڑکنے دو شامل ہیں۔پریانکا چوپڑا 2010ءمیں بچوں کے حقوق کی خیر سگالی کی سفیر مقرر ہوئیں۔امریکی ڈرامہ سیریز کوائنٹیکو میں جلوہ گر ہونے والی پہلی جنوبی ایشیائی اداکارہ ہیں اور وہ فلم بے واچ سے ہالی وڈ میں جلوہ گر ہوں گی۔ پریانکا چوپڑا نے نیشنل فلم ایوارڈ ‘5 فیئر ایوارڈ ‘ پدما شری ایوارڈسمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کئے۔پریانکا چوپڑا کے مداحوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک ‘ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے.

مزید : تفریح