کرپشن کا الزام، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار غلام صادق نااہل قرار

کرپشن کا الزام، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار غلام صادق نااہل قرار

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار غلام صادق کو کرپشن کے الزام میں نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خان بہادر خان نے سردار غلام صادق کو نااہل قرار دینے کیلئے رٹ دائر کی تھی جس میں ان پر 31 ماہ تک دوہری تنخواہ لینے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر سردار غلام صادق کو نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ غلام صادق ایل اے 18 سے پی پی کے امیدوار ہیں۔

مزید : مظفرآباد /اہم خبریں