ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ ہونے کیلئے جدید سوچ اپنانا ہوگی: ممنون حسین

ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ ہونے کیلئے جدید سوچ اپنانا ہوگی: ممنون حسین
ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ ہونے کیلئے جدید سوچ اپنانا ہوگی: ممنون حسین

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ ہونے کیلئے جدید سوچ اپنانا ہو گی۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی قومی ترقی ممکن ہے۔ 41 ویں نتھیا گلی سمر کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کا ادارہ ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی نئی راہیں تلاش کر رہا ہے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی قومی ترقی ممکن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ ہونے کیلئے جدید سوچ اپنانا ہو گی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے نصاب میں ترقی لانا ہو گی۔ سائنسی و صنعتی شعبوں کو ٹھوس روابط قائم کرنا ہوں گے۔ پاکستانی طالب علم باصلاحیت ہیں، سمرکالج جیسے اداروں حکومت اور تعلیمی اداروں کو تجاویز دیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں