پی ٹی آئی پنجاب، آزادجموں و کشمیر کے کنوینر ڈاکٹر آصف رفیق ن لیگ میں شامل

پی ٹی آئی پنجاب، آزادجموں و کشمیر کے کنوینر ڈاکٹر آصف رفیق ن لیگ میں شامل
پی ٹی آئی پنجاب، آزادجموں و کشمیر کے کنوینر ڈاکٹر آصف رفیق ن لیگ میں شامل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر (پنجاب) کے کنوینر ڈاکٹر آصف رفیق نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، انہوں نے محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ قبضہ گروپوں اور لٹیروں کا گروہ ہے ،انہوں نے کہا کہ میں غیر مشروط طور پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے ہیں، محمد نواز شریف کی لیڈر شپ اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف ہوں اور پارٹی میں ایک کارکن کے طور پر کام کروں گا،اس بات کا اعلان انہوں نے پاکستان مسلم(ن) لاہور کے مرکزی دفتر نصیر آباد میں لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کی موجودگی میں کیا،اس موقع پر محمد پرویز ملک اورخواجہ عمران نذیر نے انہیں اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

مزید : لاہور