صدر مملکت کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو لارڈز ٹیسٹ میں شاندارجیت پر مبارکباد

صدر مملکت کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو لارڈز ٹیسٹ میں شاندارجیت پر مبارکباد
صدر مملکت کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو لارڈز ٹیسٹ میں شاندارجیت پر مبارکباد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو لارڈز ٹیسٹ میں شاندارجیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کامیابی کھلاڑیوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔اس موقع پر صدر مملکت نے امید کا اظہار کیا کہ ہماری ٹیم آئندہ میچوں میں بھی اسی طرح عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے انٹر نیشنل سلور ٹائٹل جیتنے پر باکسر محمد وسیم کو بھی مبارک باد دی اور کہا کہ محمد وسیم نے ٹائیٹل جیت کر قوم کا سر فخرسے بلند کردیا ہے۔

مزید : اسلام آباد