بالی ووڈ کی بیبو ماں بننے کی خبروں پر شدید ناراض:میڈیا سے بات کرنے سے انکار

بالی ووڈ کی بیبو ماں بننے کی خبروں پر شدید ناراض:میڈیا سے بات کرنے سے انکار
بالی ووڈ کی بیبو ماں بننے کی خبروں پر شدید ناراض:میڈیا سے بات کرنے سے انکار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈکی بیبو اداکارہ کرینہ کپور اپنے ماں بننے کی خبروں پر میڈیا پر شدید برہم ہیں۔وہ اس موضوع پر میڈیا سے کسی بھی قسم کی بات نہیں کرنا چاہ رہیں لیکن میڈیا ان کے ماں بننے کی خبروں کو تواتر سے شائع کر رہا ہے جس پر وہ شدید غصے میں ہیں۔

بھارتی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہیں اور کسی بھی عورت کا ماں بننا اس کائنات کی سب سے اہم بات ہوتی ہے لیکن میڈیا میرے ماں بننے کو اس طرح پیش کررہا ہے جیسے یہ ایک قومی سانحہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شادی یا خاندان کی وجہ سے ان کے کیرئیر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑ رہا۔ میں وہ رواں برس کے اختتام تک 18 مختلف مصنوعات کی تشہیری مہم کا حصہ بنوں گی اس کے علاوہ رواں برس کے آخر میں ایک فلم کی عکس بندی میں بھی حصہ لونگی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے بھارتی میڈیا میں کرینہ کے ماں بننے کی خبریں گرم ہیں تاہم چند روز قبل ان کے شوہر سیف علی خان نے تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں رواں برس کے آخر میں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

مزید : تفریح