آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو دھچکا: سپیکر غلام صادق الیکشن کیلئے نا اہل قرار

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو دھچکا: سپیکر غلام صادق الیکشن کیلئے نا اہل قرار
آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو دھچکا: سپیکر غلام صادق الیکشن کیلئے نا اہل قرار

  

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر میں الیکشن سے تین دن پہلے پیپلز پارٹی کو اس وقت شدیددھچکا لگا جب ایک عدالت نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے سپیکر سردار غلام صادق کو نااہل قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار خان بہادر خان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر سردار غلام صادق کو دو سرکاری تنخواہیں لینے پر نا اہل قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سردار غلام صادق اب ’صادق اور امین‘ نہیں رہے اس لئے ان کو نااہل قرار دیا جاتا ہے اور وہ ریاست میں 21 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سردار غلام صادق وزیراعظم پاکستان کے مشیر بھی تھے اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی تھے۔سردار غلام صادق دونوں جگہوں سے باقاعدگی کے ساتھ تنخواہ لیتے رہے اور میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد انہوںنے 18 لاکھ روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرائے۔

مزید : مظفرآباد