قندیل بلوچ قتل، مجھے شامل تفتیش کرنا مضحکہ خیز، ایسی بات کرنیوالے پولیس افسر کو عقل سے کام لینا چاہئے: مفتی عبدالقوی

قندیل بلوچ قتل، مجھے شامل تفتیش کرنا مضحکہ خیز، ایسی بات کرنیوالے پولیس افسر ...
قندیل بلوچ قتل، مجھے شامل تفتیش کرنا مضحکہ خیز، ایسی بات کرنیوالے پولیس افسر کو عقل سے کام لینا چاہئے: مفتی عبدالقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا البتہ اس معاملے میں مجھ سے رابطہ کرنے سے پہلے عقل سے کام لینا چاہئے اور سوچنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پولیس افسر اس معاملے میں مجھے شامل تفتیش کرنے کی بات کرتا ہے تو اسے عقل سے کام لینا چاہئے اور سوچنا چاہئے کہ ایسا کرنا درست ہے بھی یا نہیں، یہ مضحکہ خیز بات ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ پولیس نے قندیل بلوچ کے قتل کے سلسلے میں مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا تاہم اگر رابطہ کیا گیا تو میں تیار ہوں کیونکہ میں ایک کھلی کتاب ہوں، مجھے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں مجھ سے تفتیش کرنا مضحکہ خیز بات ہو گی کیونکہ میں پہلے دن سے ہی کہہ چکا ہوں کہ قندیل بلوچ کو اللہ کیلئے معاف کر چکا ہوں اب یہ ان کے گھر کا معاملہ ہے۔ قندیل کے والد نے مقدمہ درج کرایا ہے اور بھائی گرفتار ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے، میں تو یہ بھی نہیں جانتا کہ وہ کہاں رہتے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں