فوج کے 42 ہیلی کاپٹر غائب،بغاوت کی ایک اور کوشش کا خطرہ

فوج کے 42 ہیلی کاپٹر غائب،بغاوت کی ایک اور کوشش کا خطرہ
فوج کے 42 ہیلی کاپٹر غائب،بغاوت کی ایک اور کوشش کا خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں بغاوت ناکام بنائے جانے کے بعد جہاں گرفتاریوں اورحفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے وہاں نئے نئے انکشافات بھی ہو رہے ہیں ۔سی این این کے ترک اینکر نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی میں بغاوت ناکام ہونے کے بعد سے ملٹری کے 42ہیلی کاپٹر غائب ہیں جس کی وجہ سے حکام شدید تشویش کا شکار ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سی این این کے ترک اینکر سردار تیونسر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کی گمشدگی کے بعد فوجی دھڑے کی جانب سے بغاوت کی ایک اور کوشش کا امکان پیدا ہو گیا۔رپورٹر کے مطابق بروقت ہیلی کاپٹرز بازیاب نہ کرائے گئے تو بغاوت کی ایک اور کوشش ہو سکتی ہے چاہے وہ ناکام ہی کیوں نہ ہو جائے۔
رپورٹس کے مطابق ترکی میں کشیدگی کی لہر برقرار ہے۔جس کے خلاف حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔جمعہ سے اب تک تقریباً آٹھ ہزار پولیس اہلکاروں کوناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے پر معطل کر دیا گیا ہے پولیس کے خصوصی دستے کے 1800 ارکان استنبول میں تعینات کئے گئے ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
بی بی سی کے مطابق ترکی میں عدلیہ اور فوج سے تعلق رکھنے والے کل 6000 افراد کو حراست میںلیا گیاجن میں دو ہزار سے زیادہ جج بھی شامل ہیں۔زیرِ حراست افراد میں 100 کے قریب فوجی جرنیل اور ایڈمرل بھی شامل ہیں۔ صدر کے اعلیٰ ترین فوجی معتمد بھی زیرِ حراست لوگوں میں شامل ہیں۔