رینجرز کی کارروائیاں،لاڑکانہ سے 6،کراچی سے 3مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

رینجرز کی کارروائیاں،لاڑکانہ سے 6،کراچی سے 3مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد
رینجرز کی کارروائیاں،لاڑکانہ سے 6،کراچی سے 3مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مشتبہ عناصر کے خلاف سندھ رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں۔رینجرز اہلکاروں نے لاڑکانہ میں کارروائی کرتے ہوئے 6 جبکہ کراچی سے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پکڑے جانے والوں میں دوٹارگٹ کلر ز جبکہ ایک بھتہ خور ہے۔مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدکر کے ضبط کرلیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا لیاری سے گرفتار کئے جانے 2 افراد کا تعلق گینگ وار کے مرکزی کردار بابالاڈلہ گروپ سے ہے اور دونوں ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جب کہ بلدیہ سے گرفتار کیا جانے والا ملزم بھی بھتہ خوری میں ملوث ہے اور اس کا تعلق بھی سیاسی جماعت سے ہے۔
سندھ رینجرز کے ترجمان نے اندرون سندھ لاڑکانہ میں بھی کارروائیوں کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاڑکانہ کے اطراف میں سرچ آپریشن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے ضروری تفتیش کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے

مزید :

کراچی -