دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے، بڑی طاقتوں کو دہشتگردی کا شکار ممالک کے مسائل کو دیکھنا چاہئے: شہباز شریف

دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے، بڑی طاقتوں کو دہشتگردی کا شکار ممالک کے مسائل کو ...
دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے، بڑی طاقتوں کو دہشتگردی کا شکار ممالک کے مسائل کو دیکھنا چاہئے: شہباز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے۔ بڑی طاقتوں کو دہشتگردی کا شکار ممالک کے مسائل کو دیکھنا چاہئے۔

لاہور میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور قونصل جنرل زیچرے ہارکین نے شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف اقوام عالم کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ پاکستان اور امریکہ میں کثیر الجہتی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن اتحادی کا کردار ادا کیا۔ جتنی قربانیاں پاکستانی قوم اور فوج نے دی ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔ دنیا کو ہماری قربانیوں کی قدر کرنی چاہئے۔

مزید : قومی