ترک پارلیمنٹ کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر خالی کروانے کی خبریں بے بنیاد ہیں:ترک پولیس

ترک پارلیمنٹ کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر خالی کروانے کی خبریں بے بنیاد ...
ترک پارلیمنٹ کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر خالی کروانے کی خبریں بے بنیاد ہیں:ترک پولیس

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک پولیس نے پارلیمنٹ کو سیکیورٹی اطلاع کے پیش نظر خالی کروائے جانے کی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیاہے اور کہاہے کہ یہ خبر غلط ہے ، ایسا کچھ بھی نہیں ہے،جبکہ سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیلانے والوں کی جانچ پڑتا ل شروع کر دی گئی ہے ۔

ترک میڈیا کا کہناہے کہ کچھ دیر قبل پرو کردش پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ایم پی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ’ حملے کی اطلاع ملنے کے بعد ترک پارلیمنٹ کو خالی کروالیا گیاہے ‘۔تاہم پولیس کی جانب سے ایسی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیدیا گیاہے ۔پولیس نے غلط افواہ پھیلانے کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...