جرمنی نے ترکی کو سزائے موت کی بحالی پر انتباہ جاری کر دیا

جرمنی نے ترکی کو سزائے موت کی بحالی پر انتباہ جاری کر دیا
جرمنی نے ترکی کو سزائے موت کی بحالی پر انتباہ جاری کر دیا

  

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی نے ترکی کو سزائے موت کی بحالی پر خبردار کر دیاہے ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جرمنی نے ترکی کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سزائے موت کی بحالی پر یورپی یونین میں شمولیت سے متعلق مذاکرات ختم کر دیئے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ترکی میں فوج کے ایک باغی گروہ کی جانب سے اقتدار پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی جس پر ترک حکومت نے باغیوں کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لینے اور سزائے موت کیلئے قانون سازی کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے ۔جس پر عالمی برادری کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں