بچوں کی فٹ بال ٹیم کے ذریعے لڑکوں کو امریکہ لے جانے کے الزام میں ٹیم منیجر حامد اور کوچ رضوان گرفتار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے انسانی سمگلنگ سیل کی کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی فٹ بال ٹیم کے ذریعے لڑکوں کو امریکہ لے جانے کے الزام میں ٹیم منیجر حامد اور کوچ رضوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان نے پنجاب جونیئر فٹ بال کے نام سے ٹیم بنائی تھی اور 16 بچوں کو امریکہ لے جا رہے تھے جن میں تین ایسے لڑکے بھی شامل تھے جو فٹ بال کے کھلاڑی نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان لڑکوں کو امریکہ لے جانے کیلئے 12,12 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔