لاہور: پولیس کا مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن؛ متعدد افراد گرفتان ، اسلحہ بھی برآمد

لاہور: پولیس کا مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن؛ متعدد افراد گرفتان ، اسلحہ بھی ...
لاہور: پولیس کا مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن؛ متعدد افراد گرفتان ، اسلحہ بھی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں پولیس نے مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد میں ڈی آئی جی منتظر مہدی کے احکامات پر پولیس نے بھر پور آپریشن کیا ۔ یہ آپریشن علاقے میں مشکوک افراد کی اطلاع پر کیا گیا۔ اس دوران متعدد گھروں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے گئے اور متعدد افراد کو نا مکمل کوائف پر حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں افغان باشندوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

مزید :

لاہور -