استنبول کے ڈپٹی میئر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

استنبول کے ڈپٹی میئر قاتلانہ حملے میں جاں بحق
استنبول کے ڈپٹی میئر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے شہر استنبول کے ڈپٹی میئر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ نامعلوم افراد نے دفتر میں گھس کر ڈپٹی میئر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے باعث سر میں گولی لگنے کے باعث نائب میئر شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے ۔جبکہ ایک حملہ آور کو گرفتار کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں