دیر: مسافر بس میں بم دھماکہ: 7 افراد جاں بحق، پانچ سے زائد زخمی

دیر: مسافر بس میں بم دھماکہ: 7 افراد جاں بحق، پانچ سے زائد زخمی
دیر: مسافر بس میں بم دھماکہ: 7 افراد جاں بحق، پانچ سے زائد زخمی

دیر(مانیٹرنگ ڈیسک) دیر بالا کے علاقے بڈر کنی میں ڈوگ درہ کے مقام پر ایک مسافر بس میں بم دھماکے سے 7 افراد جاں بحق اور پانچ سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بم کو بس میں رکھا گیا تھا جس کو ریمورٹ سے چلایا گیا۔دھماکے کے بعد بس دریائے ڈوگ میں جا گری۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ابھی اڈے سے نکلی ہی تھی اور جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق امن کمیٹی سے ہے۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری تعداد موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔وزیراعظم نواز شریف ، عمران خان نے اس دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...