سقوط ڈھاکہ کے وقت پاکستان کا ساتھ دینے پر بنگلہ دیشی عدالت نے تین افراد کو سزائے موت سنا دی

سقوط ڈھاکہ کے وقت پاکستان کا ساتھ دینے پر بنگلہ دیشی عدالت نے تین افراد کو ...
سقوط ڈھاکہ کے وقت پاکستان کا ساتھ دینے پر بنگلہ دیشی عدالت نے تین افراد کو سزائے موت سنا دی

  

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کے سپیشل ٹریبونل نے سقوط ڈھاکہ کے وقت پاکستان کاساتھ دینے والے تین افراد کو سزائے موت کی سزا سنادی ہے۔بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ تین ممبر پر مشتمل ججز کے پینل نے سقوط ڈھاکہ کے وقت پاکستان کا ساتھ دینے اور دیگر جھوٹے سنگین جرائم کے مقدمات پر تین افراد کو سزائے موت کی سزا سنای دی ہے جبکہ پانچ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی حکومت ظلم کی انتہا کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے کئی رہنماﺅں کو سقوط ڈھاکہ کے وقت پاکستان کا ساتھ دینے کے الزام کے تحت سزائے موت دے چکی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی