بھارت کو نہتے کشمیریوں کا حق سلب کرنے سے روکا جائے،بلاول بھٹوکااقوام متحدہ کو خط

بھارت کو نہتے کشمیریوں کا حق سلب کرنے سے روکا جائے،بلاول بھٹوکااقوام متحدہ ...
بھارت کو نہتے کشمیریوں کا حق سلب کرنے سے روکا جائے،بلاول بھٹوکااقوام متحدہ کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی ہے۔ افسوس عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول نہیں ہو رہی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی توجہ مبذول کرانے کیلئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے۔خط میں بلاول بھٹو نے لکھا ہے کہ معصوم کشمیریوں کا واحد قصور حق خود ارادیت کا مطالبہ ہے۔ بھارت کو نہتے کشمیریوں کا حق سلب کرنے سے روکا جائے۔خط میں بلاول نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے۔ رائے شماری ہی اس مسئلہ کا واحد حل ہے۔ بلاول بھٹو نے اس معاملے میں اقوام متحدہ اور اقوام عالم کی بے حسی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

مزید :

قومی -