بھارتی حکومت وادی میں فوج کی مزید کمپنیاں تعینات کر رہی ہے، عالمی ادارے نوٹس لیں: میر واعظ عمر فاروق

بھارتی حکومت وادی میں فوج کی مزید کمپنیاں تعینات کر رہی ہے، عالمی ادارے نوٹس ...
بھارتی حکومت وادی میں فوج کی مزید کمپنیاں تعینات کر رہی ہے، عالمی ادارے نوٹس لیں: میر واعظ عمر فاروق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) حرین رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت فوج کی مزید کمپنیاں تعینات کر رہی ہیں۔حریت رہنماوں کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں۔

اے اار وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ وادی میں کرفیو نے زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔وادی میں غذائی قلت کی وجہ سے حالات انتہائی خراب ہوگئے ہیں۔اس بارے میں فوری اقدامات نہ کئے گئے تو بڑے پیمانے پر اموات ہو سکتی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی