ہائی کورٹ :مال روڈ پر مظاہرے نہ روکنے پر پنجاب حکومت ،ڈی سی او ،سی سی پی او سے رپورٹ طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود مال روڈ پراحتجاجی مظاہرے نہ روکنے پر حکومت پنجاب،ڈی سی او لاہوراور سی سی پی اولاہورسے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔جسٹس ساجد محمودسیٹھی نے یہ کارروائی مال روڈ ٹریڈرز ایسویسی ایشن کی درخواست پر کی ،عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ عدالت عالیہ نے مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پرپابندی لگا رکھی ہے جبکہ مظاہرین کو لاہور کے دو مقامات ناصرباغ اور عتیق سٹیڈیم تک محدود کرنے کے واضح احکامات صادر کر رکھے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود مال روڈ احتجاجی ریلیوں،جلسے،جلوسوں کا گڑھ بن چکا ہے جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوتا ہے اور کاروبار زندگی تباہ ہو جاتے ہیں۔عدالت نے مال روڈ پراحتجاجی مظاہرے نہ روکنے پر حکومت پنجاب،ڈی سی او لاہوراور سی سی پی اولاہورسے یکم اگست کوتفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔