صارف عدالت ،پینٹ کورٹ ماپ کے مطابق نہ سینے پر درزی طلب

صارف عدالت ،پینٹ کورٹ ماپ کے مطابق نہ سینے پر درزی طلب
صارف عدالت ،پینٹ کورٹ ماپ کے مطابق نہ سینے پر درزی طلب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج طاہر نواز نے کوٹ اور پینٹ ناپ کے مطابق نہ سینے پر گلیمرتھری ٹیلرواپڈا ٹاﺅن کے مالک کو 30جولائی کو طلب کرلیاہے۔ صارف عدالت میں لاہور کینٹ کے رہائشی محمد احسن نے گلیمر تھری ٹیلر واپڈا ٹاون کے خلاف 4 لاکھ 55ہزارروپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔محمد احسن نے موقف اختیار کیا کہ اس نے شادی کی تقریب کے لیے پینٹ کوٹ کا کپڑا خریدا اور گلیمرتھری ٹیلرواپڈا ٹاون کو سلنے کے لیے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیلر ماسٹر کو باقاعدہ نیا ناپ دیا گیا۔دعویٰ میں کہا گیا کہ جب سوٹ سی کر دیا گیا تو وہ ناپ کے مطابق نہیں تھا۔ محمد احسن نے کہا کہ جب ٹیلر ماسٹر سے احتجاج کیا اور اسے سوٹ ٹھیک کرکے دینے کو کہا تو اس نے صاف انکار کردیا۔ خراب سوٹ سی کر دینے پر وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ہرجانہ دلوایا جائے۔ عدالت نے ٹیلر شاپ کے مالک کو تیس جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

مزید : لاہور