بینکنگ عدالتوں نے چار نادہندہ کمپنیوں کی نیلامی کے احکامات جاری کردیئے
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالتوں نے قرض کی رقم ادا نہ کرنے والی چار نادہندہ کمپنیوں کی نیلامی کے احکامات جاری کردئیے۔عدالتوں نے کورٹ آکشنرمقرر کرتے ہوئے اگلے ہفتے نیلامی کے اشتہار آویزاں کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔بینکنگ عدالتوں میں حبیب بنک، نیشنل بنک،عسکری بنک اوردیگر بنکوں کی طرف سے نادھندہ افراد کے خلاف کیس دائر کئے جا رہے ہیں۔
عدالتوں میں دائر کیسوں میں مالیاتی اداروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نادھندہ کمپنوں نے کروڑوں اور لاکھوں روپے بطور قرض حاصل کیے۔ بعدازاں رقم مقررہ وقت پر واپس نہیں کی جس کی وجہ سے مالیاتی اداروں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا ہے کہ نادھندہ کمپنوں کے مالکان سے رقم واپس دلوائی جائے۔ عدالتوں نے کمپنوں کے مالکان کو طلب کر کے موقف سننے۔ کیس کی کارروائی کرتے ہوئے عدالتوں نے چار کمپنوں کے خلاف ڈگری کا حکم جاری کردیا۔ دین سنز جی ٹی روڈ، سلیم برادر اقبال ٹاؤ ن، ربڑکمپنی باغبانپورہ اور سٹیل شاپ ٹاؤن شپ کے خلاف ڈگری جاری کی گئی ہے۔