’چین نے یہ کام کرکے امریکہ کی عزت داﺅ پر لگادی‘

’چین نے یہ کام کرکے امریکہ کی عزت داﺅ پر لگادی‘
’چین نے یہ کام کرکے امریکہ کی عزت داﺅ پر لگادی‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ہفتے نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں واقع عالمی ثالثی عدالت نے فلپائن کے دائرکردہ بحرجنوبی چین کی ملکیت کے مقدمے میں چین کے خلاف فیصلہ دے دیا تھا تاہم چین نے اس فیصلے کویکسر مسترد کر کے امریکہ کی عزت داﺅ پر لگا دی ہے۔ امریکہ کے نیشنل پبلک ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق فلپائنی حکومت کو پریشانی لاحق ہے کہ چین عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودسکاربرو شول (Scarborough Shoal)نامی جزیرے اور اس کے اردگر چٹانوں پر تنصیبات قائم کرنے کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھے گااور امریکہ اسے روک نہیں پائے گا جس سے دنیا میں امریکہ کی حیثیت پر سوالات اٹھیں گے۔ چین نے یہ جزیرے 2012ءمیں قبضے میں لیے تھے اور یہ فلپائن کی سرزمین سے محض 203کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلپائنی سپریم کورٹ کے سینئر ایسوسی ایٹ جسٹس انٹونیو کارپیو کا کہنا ہے کہ ”چین نے جتنی چھوٹی چھوٹی چٹانیں قبضے میں لی ہیں اس نے انہیں چھوٹے جزیروں میں تبدیل کر دیا ہے۔سکاربروشول جزیرے پر چینی موجودگی سے نہ صرف فلپائن کو خطرہ لاحق ہو گابلکہ امریکی فوج کے زیراستعمال فلپائنی فوجی اڈے بھی خطرے سے دوچار ہوں گے۔ اگر چین وہاں فوجی تنصیبات قائم کر لیتا ہے تو اس کے جنگی طیارے محض 15منٹ میں فلپائن کے دارالحکومت منیلا تک پہنچ سکیں گے اور امریکی فوج کے زیراستعمال کلارک ایئربیس اور سیوبک نیول بیس بھی اس کی رینج میں ہوں گی۔ اگر امریکہ چین کو ان جزائر پر تنصیبات قائم کرنے سے نہیں روک پاتا تو یہ اس کے لیے بڑی خفگی کا باعث بنے گا۔“