امریکہ ترکی میں ہونے والی نا کام بغاوت کی کوشش کی تحقیقات میں مدد کرنا چاہتا ہے :امریکہ
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ ترکی میںہونے والی ناکام بغاوت کی کوشش کی تحقیقات میں مدد دینا چاہتا ہے۔میڈی رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی ترکی کوحوالگی سے متعلق درخواست امریکی قوانین سے ہم آہنگ ہو نا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ترکی کی سیکیورٹی صورتحال کو غیر مستحکم نہیں کرنا چاہتا ۔