پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان: جیمز اینڈرسن اور عادل رشید کی واپسی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کی 14رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ٹیم میں فاسٹ باولر جیمز اینڈرسن، سپنرعادل رشید کی واپسی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم کی قیادت الیسٹر کک کریں گے۔ دوسرے کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز ، جو روٹ، جیمز وینس، گیری بیلنچ، بن سٹوکس، جونی بیئر سٹو، معین علی، عادل رشید، کرس ووکس ، سٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن ، سٹیون فن ، جیک بال شامل ہیں۔