جب پرویز مشرف نے جمہوریت کا تختہ الٹا تو انہی کے ساتھیوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں :خواجہ سعد رفیق

جب پرویز مشرف نے جمہوریت کا تختہ الٹا تو انہی کے ساتھیوں نے مٹھائیاں تقسیم ...
جب پرویز مشرف نے جمہوریت کا تختہ الٹا تو انہی کے ساتھیوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں :خواجہ سعد رفیق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب پرویز مشرف نے اقتدار پر شب خون مارا تو انہی کے آدمیوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔عمران خان مارشل لا کے حق میں بیانات دے کر آئین کے آرٹیکل 6کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مارشل لا کے خاتمے کے لیے سیاسی جماعتوں اور عوام نے قربانیاں دیں ، عمران خان کا عوام پر مارشل لا کی حمایت کا الزام شرمنا ک ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں چار مارشل لا لگے جن کی وجہ سے ملک تباہی کی جانب گیا ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...