سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کا معاملہ،سمری پر وزیر داخلہ نے دستخط نہیں کیے

سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کا معاملہ،سمری پر وزیر داخلہ نے دستخط نہیں ...
سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کا معاملہ،سمری پر وزیر داخلہ نے دستخط نہیں کیے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کے حوالے سے وزیر داخلہ نے سمری پر تاحال دستخط نہیں کیے ہیں اور سمری کو دستخط کے بغیر ہی محکمہ قانون کو بھجوا دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں رینجرز کے قیام کی مدت 19جولائی کو پوری ہو رہی ہے ،سمری محکمہ داخلہ سندھ نے تیار کی ہے لیکن تاحال وزیر داخلہ سندھ نے اس پر دستخط نہیں کیے ہیں اور دستخط کے بغیر ہی محکمہ قانون کو بھجوا دی گئی ہے ۔سمری میں رینجرز کے سندھ میں قیام میں ایک سال کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے ۔

مزید : کراچی