عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجو دملک بھر میں گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجو دملک بھر میں گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجو دملک بھر میں گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں اضافہ

  

کراچی (کامرس ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں 800روپے اضافہ دیکھا گیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں11ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1348 ڈالر سے گھٹ کر 1337ڈالر ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 7 دن کے دوران صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 850روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت50ہزار950روپے سے بڑھ کر51ہزار800روپے ہوگئی ،اسی طرح 729روپے کے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 671 روپے سے بڑھ کر 44ہزار400روپے ہوگئی ۔

مزید : بزنس