کراچی میں پولیس مقابلہ ،چار دہشت گرد ہلاک ،دھماکہ خیز مواد برآمد

کراچی میں پولیس مقابلہ ،چار دہشت گرد ہلاک ،دھماکہ خیز مواد برآمد
کراچی میں پولیس مقابلہ ،چار دہشت گرد ہلاک ،دھماکہ خیز مواد برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹاون میں پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جس پر دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ایس ایس پی ملیر راو انوار کا کہنا ہے کہ پولیس نے اطلاع پر صالح نعیم بخاری گروپ کے کارندو ں کے خلاف آپریشن کیا جس میں دو اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ان کاکہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں صالح محمد رحمانی بھی شامل ہے ۔انہوںنے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اور رینجرز پر حملے کی منصوبہ بندی کرر ہے تھے جن کے قبضے سے 25کلو دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوںکے قبضے سے دستی بم اور دو خود کش جیکٹس بھی برآمد ہوئی جو افغانستان میں تیار کی گئیں تھی ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں