اسٹیٹ بینک نے عبد الستار ایدھی کی یاد میں پچاس روپے کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسٹیٹ بینک نے عبد الستار ایدھی کی یاد میں پچاس روپے کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ ...
اسٹیٹ بینک نے عبد الستار ایدھی کی یاد میں پچاس روپے کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عبد الستار ایدھی کی یاد میں پچاس روپے کے سکے کے ڈیزائن پر کام شروع کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے گورنر اشرف محمود وتھرا عبد الستار ایدھی کی دعائیہ تقریب میں اعلان کیا تھا کہ عبد الستار ایدھی کی یاد میں پچاس روپے کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا گیا اور وزیر اعظم نے اس کی منظور ی دے دی ہے ۔ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی یاد میں پچاس روپے کے سکہ کے ڈیزائن پر کام شروع دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عبد الستار ایدھی ہفتے کے روز طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ایدھی کو انسانیت کی خدمت ‘ کے نام سے جانا جاتا تھا ، وہ دنیا کی سب سے بڑی ایمبولنس سروس چلا رہے تھے۔

مزید : بزنس