شام سے ایسی چیز اسرائیل میں داخل ہوگئی کہ ملک میں ہلچل مچ گئی، میزائل پر میزائل دے مارے

شام سے ایسی چیز اسرائیل میں داخل ہوگئی کہ ملک میں ہلچل مچ گئی، میزائل پر ...
شام سے ایسی چیز اسرائیل میں داخل ہوگئی کہ ملک میں ہلچل مچ گئی، میزائل پر میزائل دے مارے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز شام کا ایک ڈرون طیارہ اچانک اس کی سرحد میں گھس آیا، جس پر دو پیٹریاٹ میزائل داغے گئے، مگر یہ بچ نکلا اور واپس شام کی حدود میں داخل ہوگیا۔
ویب سائٹ نیوز ماسٹر ایپ کی رپورٹ کے مطابق شامی ڈرون طیارہ گولان کی پہاڑیوں کے علاقہ میں پرواز کرتا ہوا مختصر وقت کے لئے اسرائیل کی حدود میں داخل ہوا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ شام کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے گولان کی پہاڑیوں پر قائم اسرائیلی سرحدی باڑ کر نقصان پہنچنے پر بھی شامی عسکری اہداف پر فائرنگ کی گئی۔
شام اور اسرائیل کی سرحد متنازعہ ہے مگر اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں پر خود ساختہ سرحد قائم کررکھی ہے۔ ستمبر 2014ءمیں اسرائیلی خود ساختہ سرحد کو عبور کرنے والے ایک شامی جنگی جہاز کو بھی پیٹریاٹ میزائل سے مارگرایا گیا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو یہ اعتراض بھی کرچکے ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے شام میں حزب اللہ کو اسلحہ پہنچانے والے درجنوں قافلوں کو بھی نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ 1967ءکی چھ روزہ جنگ میں اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں میں 1200 مربع کلومیٹر شامی علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔ عالمی برادری کی جانب سے اس قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا گیا مگر اسرائیل نے اسے اپنا علاقہ قرار دے کر شامی علاقے میں سرحدی باڑ بھی لگارکھی ہے، جسے عبور کرنے والے کسی بھی شامی طیارے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔