شاہینوں کے پش اپس روکنے کیلئے انگلش بورڈ اور ٹیم نے نئی حکمت عملی بنا لی

شاہینوں کے پش اپس روکنے کیلئے انگلش بورڈ اور ٹیم نے نئی حکمت عملی بنا لی
شاہینوں کے پش اپس روکنے کیلئے انگلش بورڈ اور ٹیم نے نئی حکمت عملی بنا لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے تاریخی کرکٹ گراو¿نڈ لارڈز پر پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلش کھلاڑیوں نے شاہینوں کے پش اپس کو روکنے کیلئے نئی حکمت عملی بنا لی ہے۔ اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انگلش ٹیم آنے والے میچوں میں ٹاپ گرین وکٹیں بنائے گی۔ جس وکٹ پر پہلا میچ کھیلا گیا اس پر گھاس تھی لیکن اتنی زیادہ نہ تھی۔ اب انگلش بورڈ بہت زیادہ گھاس والی وکٹیں بنانے پر غور کر رہا ہے۔ جیت کے بعد جب انگلش کپتان الیسٹر کک سے شاہینوں کے پش اپس کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ لارڈز میں شکست بالکل بھی اچھی نہیں لگی تاہم مخالف ٹیم کی خوشی دیکھ کر اس سے سبق سیکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بقیہ 3 میچز میں پش اپس سے روکنا ہمارے لئے کسی چیلنچ سے کم نہ ہوگا جس کے لئے تمام کھلاڑی متحد ہیں اور شکست کو بھلا کر جمعہ سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

مزید : کھیل