سلمان خان میرے بھائیوں جیسا ہے، میڈیاہمارے تعلقات کے بارے میں سنسنی نہ پھیلائے: سنجے دت

سلمان خان میرے بھائیوں جیسا ہے، میڈیاہمارے تعلقات کے بارے میں سنسنی نہ ...
سلمان خان میرے بھائیوں جیسا ہے، میڈیاہمارے تعلقات کے بارے میں سنسنی نہ پھیلائے: سنجے دت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے کھل نائیک سنجے دت نے بالی ووڈ کے دبگ خان سے اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان میرے بھائیوں جیسا ہے ۔ میڈیا ہمارے تعلقات کے بارے میں سنسنی نہ پھیلائے۔ میرے اس سے کوئی اختلافات نہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کا کہنا تھا کہ سلمان سے میڈرڈ میں آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے دوران خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی تھی۔ سلمان میرا چھوٹا بھائی ہے اور جلد ہی میرے لیے فلم ”سلطان“ کی سکریننگ کا اہتمام کرے گا۔واضح رہے کہ اداکار سنجے دت اور سلمان خان نے متعدد فلموں میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔ دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں میڈیا میں آئی تھیں۔

مزید : تفریح