’اگر تم نے اپنی داڑھی شیو نہ کی تو خود کشی کرلوں گی‘ امام مسجد کو بیوی نے زندگی کی سب سے بڑی مشکل میں ڈال دیا تو پھر اس نے کیا کیا؟ آپ بھی جانئے

’اگر تم نے اپنی داڑھی شیو نہ کی تو خود کشی کرلوں گی‘ امام مسجد کو بیوی نے ...
’اگر تم نے اپنی داڑھی شیو نہ کی تو خود کشی کرلوں گی‘ امام مسجد کو بیوی نے زندگی کی سب سے بڑی مشکل میں ڈال دیا تو پھر اس نے کیا کیا؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بیوی کی عجیب و غریب فرمائش سے ستائے ہوئے ایک امام مسجد نے مدد کے لئے مقامی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو خط لکھ بھیجا ہے۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ارشد بدرالدین نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پنکج یادو کے نام لکھے گئے خط میں تحریر کیا ہے کہ وہ ایک مسجد کا پیش امام ہے اور اس کے منصب اور مذہبی فرائض کا تقاضہ ہے کہ وہ داڑھی رکھے، مگر اس کی بیگم ایک عرصہ سے بضد ہے کہ وہ کلین شیو کرے کیونکہ وہ سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے کلین شیو مردوں کو پسند کرتی ہے ۔
ارشد بدرالدین کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کو 15 سال ہوچکے ہیں اور ان کے چار بچے ہیں مگر شادی کے فوری بعد شروع ہونے والی بیگم کی فرمائش اب تک ختم نہیں ہوئی، بلکہ اب تو بہت شدت پکڑگئی ہے۔ مدد کے لئے لکھے گئے خط میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی بیگم اب دھمکیوں پر اترآئی ہیں اور کہتی ہیں کہ اگر انہوں نے کلین شیو نہ کی تو وہ خود کشی کرلے گی، جس پر ازحد پریشان ہوکر انہوں نے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر ان کی اہلیہ نے خود کشی کرلی تو انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، لہٰذا ان کی مدد کی جائے اور ان کی اہلیہ کو خود کشی سے باز رکھا جائے کیونکہ ان کے لئے ممکن نہیں کہ وہ اپنے مذہبی منصب پر فائز رہتے ہوئے شاہ رخ خان یا سلمان خان کی طرح کلین شیو کرلیں۔
اخبار کا کہنا ہے کہ جب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے اس معاملے کے بارے میں بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ خط کی کاپی سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کوبھیج دی گئی ہے تاکہ معاملے کی تحقیقات کرکے ضروری کارروائی کی جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -