ترک صدر نے انقرہ اور استنبول کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے کسی بھی فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا حکم دے دیا

ترک صدر نے انقرہ اور استنبول کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے کسی بھی فوجی ...
ترک صدر نے انقرہ اور استنبول کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے کسی بھی فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا حکم دے دیا

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے فضائیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ انقرہ اور استنبول کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے کسی بھی فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرائیں۔ انہوں نے استنبول سے کسی بھی فوجی ہیلی کاپٹر کی پروازوں پر پابندی عاید کر دی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ترک فضائیہ کو استنبول پر پرواز کرنے والے فوجی ہیلی کاپٹروں کو فوری طور پر مار گرانے کا حکم دیا ہے۔ یہ اقدام جمعہ کے روز ملک میں ناکام فوجی انقلاب کے بعد باغیوں کے ہیلی کاپٹروں، لڑاکا طیاروں اور ٹینکوں پر قبضے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...