چیچہ وطنی: رشتہ نہ دینے پر نوجوان نے چھ افراد پر تیزاب پھینک دیا،تین کی حالت تشویشناک
چیچہ وطنی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیچہ وطنی کے نواحی گاوں میں رشتہ نہ دینے پر ایک نوجوان نے چھ افراد پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے جھلسنے والوں میں تین کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق جھلسنے والوں میں تین خواتین اور دوبچے بھی شامل ہیں۔ ملزم اشفاق تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوگیا۔ جھلسنے والے تمام افراد کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔