بڑے ائیرپورٹس پر جب آپ اپنا سامان چیک اِن کرتے ہیں تو یہ جہاز تک کیسے پہنچتا ہے؟ پہلی مرتبہ ویڈیو سامنے آگئی ، دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے

بڑے ائیرپورٹس پر جب آپ اپنا سامان چیک اِن کرتے ہیں تو یہ جہاز تک کیسے پہنچتا ...
بڑے ائیرپورٹس پر جب آپ اپنا سامان چیک اِن کرتے ہیں تو یہ جہاز تک کیسے پہنچتا ہے؟ پہلی مرتبہ ویڈیو سامنے آگئی ، دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) فضائی سفر پر روانگی کے وقت آپ اپنا سامان ائیرپورٹ چیک ان پر چھوڑتے ہیں اور یہ آپ کی نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔ آپ سیکیورٹی چیکنگ کیلئے آگے بڑھتے ہیں اور جہاز میں سوار ہونے کی تیاری کرتے ہیں ، اور اس دوران اپنے سفر کے متعلق سوچ رہے ہوتے ہیں، لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ اس دوران آپ کے سامان کے ساتھ کیا ہو رہا ہوتا ہے۔ مانچسٹر ائیرپورٹ میں ریکارڈ کی جانے والی اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کا سفر شروع ہونے سے پہلے کنویئر بیلٹ پر آپ کا سامان کس طرح اپنا سفر مکمل کرتا ہے۔ 

سب سے پہلے چیک ان پر ائیرلائن سٹاف سامان کو کنوئیر بیلٹ کے حوالے کرتا ہے۔ اس پر ایک ٹیگ لگایا جاتا ہے جو اس کی منزل اور روٹ کی نشاندہی کرتا ہے۔ اب آپ کا سامان کنویئر بیلٹوں کے ایک جال میں داخل ہو جاتا ہے جہاں اس کا ٹیگ فیصلہ کرتا ہے کہ یہ کس طرف اور کس کنویئر بیلٹ پر جائے گا۔ اس سفر کے دوران آپ کا سامان ایکسرے مشین میں سے گزرتا ہے جبکہ ٹیگ کی سکیننگ سے پہلے دیگر سیکیورٹی مقامات میں سے بھی گزرتا ہے۔ کئی منٹو ں پر مشتمل کنوئیر بیلٹ کے سفر کے دوران آپ کا سامان متعدد مراحل گزرنے کے بعد بالآخر لوڈنگ سٹاف تک پہنچتا ہے۔

مانچسٹر ائیرپورٹ ٹرمینل ٹو کے اہلکاروں نے بتایا کہ اس ٹرمینل کی کنویئربیلٹ کا مجموعی پھیلاﺅ فٹ بال کے دو میدانوں کے برابر ہے۔ ٹرمینل میں موجود کنوئیر بیلٹ کو ایک سیدھ میں پھیلا یا جائے تو اس کی لمبائی 8 میل سے بھی زائد ہو گی۔ صرف اس ایک ٹرمینل سے سالانہ نوے لاکھ کے قریب بیگ گزرتے ہیں۔ مانچسٹر ائیرپورٹ پر کل 229 چیک ان ڈیسک اور 26 بیگج ایکسرے مشینیں ہیں۔ اسی طرح ہیتھرو ائیرپورٹ کی کنوئیر بیلٹ کی کل لمبائی 30 میل سے زائد ہے۔ یہ کنوئیر بیلٹ 30 میل پر محیط سرنگوں کے اندر سے گزرتی ہے اور ہر سال اس پر سے تقریباً سوا پانچ کروڑ بیگ گزرتے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

ڈیلی بائیٹس -