وفا ملک اور مسکان جے کی نئی فلم’’بھوک‘‘ کا پوسٹر ریلیز

لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان نسل کے نمائندہ ہیرو وفا ملک اور اداکارہ و گلوکارہ مسکان جے کی نئی فلم’’بھوک‘‘ کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔ہدایتکار اسد نور کی نئی اردو فلم’’بھوک‘‘ جس میں اداکار وفا ملک اور مسکان جے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں کا گذشتہ روز ملک برادرز پروڈکشنز کے آفس میں پوسٹر ریلیز کردیا گیا اس موقع پر فلم کی مکمل کاسٹ موجود تھی فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے فلم کے پوسٹر کو سراہتے ہوئے کہاکہ ’’بھوک‘‘ موجودہ حالات میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی کیونکہ اس فلم کی کہانی اور میوزک پر بہت زیادہ محنت کی گئی ہے اور جتنی بھی شوٹ ہو چکی ہے اس سے لگتا ہے کہ یہ ایک ہٹ فلم ثابت ہوگی۔
اداکارہ مسکان کا کہنا تھا کہ وفا ملک کے ساتھ ان کی جوڑی بہت ہٹ ثابت ہوگی کیونکہ وفا ملک میں ایک کامیاب ہیرو کی صلاحیتیں موجود ہیں۔اداکار وفا ملک نے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ اس سے پہلے بھی انہوں نے بہت ساری فلمیں کی ہیں مگر’’بھوک‘‘ ان کے کیرئیر کی ایک یادگار فلم ہوگی کیونکہ اس فلم کے ہدائتکار اسد نور کی ڈائریکشن پر گرپ ہے اور اب تک جتنی شوٹنگ ہوئی ہے اس میں انہیں بہت مزہ آیاہے ان کے ساتھ ان کی ہیروئین کا کردار مسکان جے کررہی ہیں جو ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں فلم کی کاسٹ میں شامل ہے اداکار اپنے کردار کے ساتھ بھرپور انصاف کررہاہے اور انہیں یقین ہے کہ ’’بھوک‘‘ فلم انڈسٹری کو سنبھالا دینے میں کامیاب ثابت ہوگی۔