افی جان کے نئے گانے کی ریکارڈنگ

افی جان کے نئے گانے کی ریکارڈنگ

لاہور(فلم رپورٹر)پہلے سنگر پاکستانی کا ٹائیٹل حاصل کرنے والے بھنگڑا سٹار گلوکارافی جان نے اپنے نئے گانے’’زندگی تومیری زندگی میں آجا‘‘ کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا۔ اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ رات ایس کے سٹوڈیومیں شروع کردی گئی ہے جس کی موسیقی معروف موسیقارسہراب خان ترتیب دیں گے اس گانے کی شاعری دلدار احمد رندھاوا کی لکھی ہوئی ہے جبکہ کمپوزیشن ملک آصف شہزاد کی ہے۔

ایک ملاقات کے دوران افی جان نے بتایاکہ وہ عرصہ دراز بعد اپنے نئے گانے پر کام کررہے ہیں ۔اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن فیضیاب صدیقی دیں گے۔

مزید : کلچر