فن ہندوستان اور پاکستان میں امن لانے کا اہم ذریعہ ہے،عدنان صدیقی

فن ہندوستان اور پاکستان میں امن لانے کا اہم ذریعہ ہے،عدنان صدیقی
 فن ہندوستان اور پاکستان میں امن لانے کا اہم ذریعہ ہے،عدنان صدیقی

  

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارعدنان صدیقی نے بولی وڈ میں فلم 'موم' کے ساتھ رواں سال ڈیبیو کیا۔ہندوستانی میڈیا کو انٹرویو میں عدنان صدیقی نے فلم 'موم' کو ملنے والے ردعمل اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کے تعلق پر بات کی۔عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ 'اچھا کام ہر جگہ پسند کیا جاتا ہے، پاکستان میں لوگوں کو فلم موم بیحد پسند آئی اور وہ اس بات پر خوش ہیں کہ یہاں کے فنکاروں نے ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کیا'۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'دونوں ممالک کے فنکار اس صورتحال سے کافی متاثر ہوئے، دونوں ممالک کی سیاست کسی بھی رْخ جائے لیکن ان کی عوام ایک دوسرے کی عزت کرتی ہے، جب یہ سینما میں ٹکٹ خریدنے جاتے تو پاسپورٹ نہیں دیکھا جاتا۔

فلم دیکھی جاتی ہے'۔عدنان صدیقی کا ماننا ہے کہ فن ہندوستان اور پاکستان میں امن لانے کا اہم ذریعہ بن سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 'لوگ کتنی بھی کوشش کرلیں، لیکن ہماری ثقافت ہمیں ایک دوسرے کے اور قریب لاتی ہے، ہم رنگ و نسل کے بجائے تاریخ شیئر کرتے ہیں، بہت جلد ہم دوبارہ ایک دوسرے کے فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، مجھے امید ہے کہ آرٹ میں امن موجود ہے جسے ہم تلاش کرسکتے ہیں'۔

مزید : کلچر