ایم ٹی ایف اے انڈر 16فٹبال ٹیم اس ماہ ناروے جائیگی

ایم ٹی ایف اے انڈر 16فٹبال ٹیم اس ماہ ناروے جائیگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملک کی معروف فٹبا ل اکیڈمی ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی کی انڈر16فٹبال ٹیم رواں ماہ کے آخری میں ناروے کے شہر اوسلو میں ہونے والے ناروے فٹبال کپ میں شرکت کرے گی ،ناروے کپ 30جولائی سے 5اگست تک اوسلو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے60ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ایم ٹی ایف اے کے20رکنی دستے میں15کھلاڑی جبکہ5آفیشلز شامل ہوں گے ۔ایم ٹی اے ایف کے صدر ماڈل ٹاؤن اکیڈمی میاں رضوان علی20رکنی دستے کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے ،ناروے فٹبال کپ میں لاہور کے کسی بھی فٹبال کلب کی یہ پہلی شرکت ہے ،ٹورنامنٹ کے حوالے سے15کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ5جولائی سے ایم ٹی ایف اے میں منعقد ہو گا ،ٹیم منیجر عامر امداد بھٹی جبکہ ہیڈ کوچ محمد حبیب ہوں گے ،کھلاڑیوں میں اسد امین طاہر ،حسن شاہد وڑائچ ،آریان شیخ، محمد حسن ،طلال خالد ،عبدالرحمان ،توصیق احمد بلال ،احمد خان ،محمد عبداللہ رحمان ،عبدلمعیز ،احمد علی ،محمد حمزہ عرفان ،ہارون کامران ،معصب الدین اور محمد زین العابدین شامل ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی