دوستانہ میچ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے لاس اینجلس گلیکسی کو پانچ دو سے شکست دیدی

دوستانہ میچ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے لاس اینجلس گلیکسی کو پانچ دو سے شکست دیدی

لاس اینجلس(آئی این پی ) امریکا میں کھیلے گئے دوستانہ فٹبال میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاس اینجلس گلیکسی کو شکست دیدی ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے پہلا گول دوسرے ہی منٹ میں داغا۔ ایک گول کی برتری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے مخالف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں وہ پہلے ہاف کے دوران مزید دو گولز کرنے میں کامیاب ہوئے۔کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کا پلڑا بھاری رہا، انہوں نے وقفے وقفے سے دو گولز کیے۔

لاس اینجلس گلیکسی کی ٹیم پورے میچ میں صرف دو گول کر سکی جو ان کی کامیابی کیلئے ناکافی ثابت ہوئے۔

Back

مزید : کھیل اور کھلاڑی