کرشمہ کپور نے تازہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے تازہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرشمہ کپور یورپ میں چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی واپس آگئی ہیں انہوں نے بہن کرینہ کپور خان ،آنٹی ریما جین اور دیگر کے ہمراہ لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کرشمہ کپور فلم’’ جڑواں 2 ‘‘ میں ایک گانے’’ ٹن ٹنا ٹن ‘‘ میں سپیشل اپیرینس کے لئے کاسٹ کر لی گئی ہیں۔