ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کاپہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا

ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کاپہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا

لندن (یو این پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل (آج) منگل کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کرکٹ کا عالمی کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل (آج) میزبان ٹیم انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کاؤنٹی گراؤنڈ، برسٹول میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں کاؤنٹی گراؤنڈ، ڈربی میں پنجہ آزما ہوں گی، یہ میچ 20 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 23 جولائی کو ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی