فرانسیسی پاپ سنگر عباس حسن کازی میوزک انڈیا سے معاہدہ
لاہور ( فلم رپورٹر) ایوارڈ یافتہ پاپ سنگر عباس حسن نے زی میوزک انڈیا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرلئے ہیں، کینیڈین نژاد فرانسیسی پاپ سنگر عباس حسن زی میوزک کے ساتھ ملکر انڈین میوزک میں اپنی آواز کا جادوجگائیں گے، ہیڈ آف زی میوزک انوراگ بیدی کا کہنا تھا کہ زی میوزک کا یہ قدم موسیقی کی دنیا میں آنے والے کل کے لئے تازہ آواز اور باصلاحیت سنگر کی تلاش کا حصہ ہے ،انوراگ بیدی کا کہنا تھاکہ فرانسیسی پاپ سنگر کی فرینچ، اسپینش سمیت دیگر زبانوں میں گانے کی صلاحیت انہیں دوسروں سے قدرے مختلف بناتی ہے۔
، ہم بھی اپنے سننے والوں کو کچھ نیا ذائقہ متعارف کرانے کاارادہ رکھتے ہیں۔ جب عباس حسن سے معاہدے سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاہدے کو لیکرکافی خوش ہیں، اور ان کا زی میوزک کے ساتھ یہ معاہدہ سننے والوں کو ایک موسیقی کے ایک رنگ سے روشناس کرائے گی، انھوں نے بتایاکہ نہ صرف وہ خود بلکہ زی میوزک کی ٹیم بھی ان کے ساتھ کام کرنے کو ایک حیرت انگیز واقعہ قرار دے رہے ہیں، انھوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پرستاروں کے لیے ایک تھکا دینے والی لمبی مسافت طے کرنے کو تیار ہیں، اور وہ اس کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کر پائیں گے۔